کشمور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر عروسہ سولنگی کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ نوجوانوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر کچے کے علاقے میں سرگرم ڈاکوؤں کے حوالے کرتی تھی۔
پولیس کے مطابق ماضی میں کچے کے جرائم پیشہ گروہ جعلی خواتین کی آوازوں کے ذریعے لوگوں کو بہلا پھسلا کر اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتے تھے، تاہم جب یہ طریقہ ناکام ہوا تو انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ذریعے نیا طریقہ اختیار کیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق عروسہ سولنگی ویڈیو کالز اور آن لائن گفتگو کے ذریعے نوجوانوں کو رومانوی تعلقات کا جھانسہ دے کر کشمور کے علاقے تک بلاتی اور بعد ازاں انہیں ڈاکوؤں کے حوالے کر دیتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کے موبائل فون سے متعدد اغوا کیسز کے شواہد برآمد ہوئے ہیں جو اس کے جرم میں ملوث ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔
عروسہ سولنگی سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ کچے کے جرائم پیشہ نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos