پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔
شازیہ مری نے بیان میں کہا کہ سرکاری ترقیاتی پروگرام کے فیصلے بند کمروں میں کیے جائیں تو یہ درست نہیں، اور اگر پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی میں شریک نہ ہوں تو کورم پورا نہیں ہوتا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بننے کی خواہش لے کر پیپلز پارٹی کے پاس آئے تو کچھ باتیں طے ہوئی تھیں، لیکن بلوچستان میں (ن) لیگ کی حکومت کے قیام پر کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہوا۔
شازیہ مری کے مطابق مجلس منتظمہ کے اجلاس میں ارکان نے حکومت کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا، جس پر صدر آصف علی زرداری نے ذمے داری لی کہ جو معاہدے ہوئے تھے ان پر عمل ہوگا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ڈھائی سال کے معاہدے کی خبریں سامنے آئیں تھیں، تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی معاہدہ ان کی نظر سے نہیں گزرا اور پارٹی بلوچستان میں اپنے پانچ سالہ دورانیے کو مکمل کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos