پی آئی اے نے پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے پر پابندی کے باعث قومی خزانے کو نقصان ہوا

جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو فلائٹ آپریشن کی بحالی سے سہولت ملے گی۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر رہی ہے اور معیار کو بحال کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کی بحالی میں برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا بھی کلیدی کردار رہا ہے، اور مستقبل میں دیگر برطانوی روٹس بھی بحال کیے جائیں گے۔