ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی، سبزی و فروٹ کی مارکیٹ میں بے ترتیبی

مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمت 350 روپے سے کم ہوکر 250 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ کراچی میں اول درجہ ٹماٹر 250 روپے فی کلو جبکہ دوئم درجہ 220 روپے میں دستیاب ہے۔ اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمت 280 روپے فی کلو ہوگئی، جبکہ آلو درجہ اول 80 اور درجہ دوم 60 روپے میں دستیاب ہیں۔ پشاور میں ٹماٹر کی قیمت 320 سے کم ہو کر 300 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

لاہور میں اوپن مارکیٹ میں سبزی اور فروٹ کی قیمتیں سرکاری نرخوں سے بہت زیادہ ہیں۔ ٹماٹر 400 سے 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز 120، لہسن 300، ادرک 690، ساگ 90، آلو 110، مٹر 400، کریلا 150، ٹنڈا 240، گاجر 120، جاپانی پھل 200، مسمی 200، انگور 450، امرود 280 اور سیب 250 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور سپلائی میں عدم توازن کے باعث شہریوں کو سبزی و فروٹ کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔