بنوں کے علاقے نار جعفر میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تقریب میں موسیقی اور رقص جاری تھا کہ اسی دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد نشانہ بنے۔
جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا ہے، جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملوث افراد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos