نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 77ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

راولپنڈی: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کی 77ویں برسی کے موقع پر افواجِ پاکستان، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سربراہانِ پاک بحریہ و فضائیہ اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی جنگ میں غیر معمولی جرات، بہادری اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی جان نثار کی۔ بیان میں کہا گیا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ نے دشمن کی یلغار روک کر تاریخ میں بہادری اور عزم کی نئی مثال قائم کی۔ وہ زخمی ہونے کے باوجود آخری دم تک محاذ پر ڈٹے رہے اور دشمن کی پیش قدمی ناکام بنائی۔

وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ جیسے بہادر سپوت افواجِ پاکستان اور پوری قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔