مودی حکومت پر مشکلات میں گھرے بھارتی صنعت کار گوتم اڈانی کے گروپ کو مالی طور پر سہارا دینے کا الزام سامنے آ گیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے سرکاری انشورنس کارپوریشن کے ذریعے اڈانی گروپ کو 3.9 ارب ڈالر کی رقم منتقل کی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس منصوبے کی براہِ راست نگرانی اعلیٰ سرکاری اہلکاروں نے کی۔
تحقیقات کے مطابق یہ رقم اڈانی گروپ کو اس وقت فراہم کی گئی جب مغربی بینکوں نے مبینہ فراڈ اور رشوت کے الزامات کے باعث انہیں مزید قرض دینے سے انکار کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ ارب پتی صنعت کار گوتم اڈانی پر گزشتہ سال امریکی حکام کی جانب سے مالی بے ضابطگیوں اور فراڈ کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے، جس کے بعد اُن کی کمپنیوں کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos