امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، جس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان جاری سرحدی تنازع کا خاتمہ ہو گیا۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں جنگیں رکوانا پسند ہے اور وہ دنیا میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن سے لاکھوں زندگیاں محفوظ ہوں گی۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر ایک بار پھر مختلف عالمی تنازعات کے خاتمے کا کریڈٹ لیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عظیم شخصیات قرار دیا جنہوں نے خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ نہیں بلکہ تجارت کے ذریعے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں، اسی پالیسی کے تحت وہ دنیا بھر میں امن کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos