جاتی امرا: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے، جبکہ پارٹی رہنماؤں نے ملکی معیشت اور پارٹی امور پر بھی گفتگو کی۔
نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے اور وقت کے ساتھ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کی محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔
انہوں نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بہترین اقدامات کر رہی ہیں اور ان کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات کی دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos