اسلام آباد،وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوج بھیجنے سے متعلق سوال پر وزارتِ خارجہ تفصیلی جواب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر قوم کو فخر ہے۔ عطا اللہ تارڑ کے مطابق پاک فوج نے ہر جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارتی پالیسی کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ وزیراعظم کے آئندہ دورۂ سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
کھیلوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، پاکستان نے کھیل کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیڈل جیسے کھیل کو بھی ملک میں تیزی سے پذیرائی مل رہی ہے، اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں پیڈل کورٹس قائم کیے جا چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos