راولپنڈی کے علاقے خیابانِ سر سید میں واقع ایک گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پا لیا ۔ بروقت کارروائی کے باعث آگ گھر کے دیگر حصوں تک نہیں پھیل سکی۔
اہلخانہ کے مطابق موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم آتشزدگی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی
ریسکیو ذرائع کے مطابق آپریشن میں تین ایمرجنسی گاڑیاں اور آٹھ اہلکار شریک ہوئے جنہوں نے آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos