چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ میں بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی اور شبلی فراز کی ناہلی کے خلاف اپیلیں واپس لی جا رہی ہیں، کیونکہ عمر ایوب ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔ اسی دوران شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کی اپیل بھی واپس لی گئی، تاہم عدالت نے شبلی فراز کی نااہلی کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو 29 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے کہا کہ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے اور کیس 29 اکتوبر کو سنا جائے گا۔ عمر ایوب اور شبلی فراز نے تاحال سرنڈر نہیں کیا اور کیس سول نوعیت کا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos