کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرحِ سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ شرحِ سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی اور معاشی استحکام کے آثار کے باعث پالیسی ریٹ کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
گورنر کے مطابق مرکزی بینک مستقبل میں بھی مہنگائی اور مالیاتی اشاریوں کا جائزہ لیتا رہے گا اور ضرورت پڑنے پر مناسب فیصلے کیے جائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos