یومِ سیاہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمِیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکِستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ کشمِیر ہماری شہ رگ ہےاور ہم ہر سطح پر کشمِیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل مری کامران صغیر نے مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ واک /ریلی میں کیا۔ریلی کا آغاز جی پی او چوک سے کیا گیااور اختتام نگہت زار پارک میں ہواجہا ں قاری سیف اللہ سیفی نے پاکستان ، اُمّتِ مسلمہ اور کشمِیریوں کے حق میں دعا کرائی اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرمری وسیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد، سابق ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ، ندِیم شوکت، زاہد اسماعیل، اسلم کھوکھر، امجد بٹ، شکیلہ صابر اور میڈیا کے احباب، مارگلہ کیڈیٹ کالج کے اساتذہ اور طلبہ کی کثِیر تعداد نے شرکت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos