فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزادکشمیر

مظفر آباد: وزیراعظم آزادکشمیر  چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ  اگر کسی کی نمبر گیم  پوری ہے تو  عدم  اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ جب تک اختیار  ہے اپنے فرائض سرانجام دیتا  رہوں گا۔

صحافیوں سے غیر  رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ  جلد پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر جانےکے بعد ہوگی۔جس گھر میں جنم لیا اپنی خاطر  اس کو  آگ نہیں لگاسکتا، میرے چہرے پرکوئی ندامت دکھائی نہیں دےگی۔میں  واحد  وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا، خالی نہیں کیا۔