شیخوپورہ میں ٹرک اور اسکول بس میں تصادم، 21 بچے زخمی

شیخوپورہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں اسکول بس ٹرک سے ٹکرا کر نالے میں جا گری۔ حادثے میں 21 بچے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس کو فوری طور پر نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی گئیں اور تمام بچوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی، جبکہ 15 زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔