پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دن بے نتیجہ،مذاکراتی عمل تعطل کا شکار
پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دن بے نتیجہ،مذاکراتی عمل تعطل کا شکار

کراچی میں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت بے نقاب،27 دکانیں سیل

کراچی میں مضرِ صحت دودھ کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کیمیکل اور یوریا ملے دودھ کی فروخت پر مزید 7 دکانیں سیل کر دی گئیں، جس کے بعد مجموعی طور پر سیل کی گئی دکانوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق ضلع جنوبی میں 3، ضلع شرقی میں 3 اور ضلع ملیر میں ایک دودھ کی دکان کو سیل کیا گیا۔

ترجمان کمشنر کراچی نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والی 27 دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

کمشنر حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاوٹ کے خلاف سخت مہم جاری رہے گی اور دودھ کے معیار کی جانچ مزید سخت کی جائے گی۔

کمشنر کراچی نے واضح کیا کہ سیل شدہ دکانوں کو بھاری جرمانے کے بغیر ڈی سیل نہیں کیا جائے گا، جبکہ مالکان سے تحریری یقین دہانی لی جائے گی کہ وہ آئندہ صرف ملاوٹ سے پاک دودھ فروخت کریں گے۔