محسن نقوی کا ایس پی عدیل اکبر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

کامونکی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کامونکی میں ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے والد اور بھائی سمیت اہل خانہ کو دلاسہ دیا، فاتحہ خوانی کی اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس کا قیمتی اثاثہ تھے، وہ نہایت قابل، ایماندار اور فرض شناس افسر تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر کی ناگہانی وفات سے دلی صدمہ ہوا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں حکومت اور محکمہ پولیس سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔