رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیٹی میں 3 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق کیٹیگری 5 کے اس شدید ترین طوفان نے ہیٹی کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچادی، جہاں طوفانی بارشوں اور 280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے باعث پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (NHC) کے مطابق طوفان ملیسا آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے بعد یہ مشرقی کیوبا اور بہاماس کی جانب بڑھ سکتا ہے۔
دوسری جانب جمیکا کے حکام نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو اونچی اور محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
جمیکا کے وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ طوفان ملیسا سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ موجود ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos