مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وفاقی وزراء پر مشتمل سیاسی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزارت منصوبہ بندی میں ہوگا، جس میں وزیرِ اعظم کے مشیر، وفاقی وزراء اور مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت شریک ہوگی۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کو پیپلز پارٹی کے ساتھ طے پانے والے اتحاد کے فارمولے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ممکنہ نئی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر غور کرے گی۔
اجلاس کے بعد کمیٹی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وطن واپسی پر تفصیلی بریفنگ پیش کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos