پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سونے کی کان کنی پر عائد پابندی میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر نافذ رہے گی، جہاں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیاں جاری تھیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی کان کنی سے نہ صرف دریا کے کناروں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ اس سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سونے کی غیر قانونی کان کنی میں استعمال ہونے والی مشینری، گاڑیاں اور آلات ضبط کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos