لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی سی ڈی کے ایک دن میں 4مبینہ مقابلوں میں 6ملزم ہلاک ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ مبینہ مقابلے نشتر، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے،پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان کی فائرنگ پر جوابی کارروائی میں 2ملزم مارے گئے۔
گرین ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ میں زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔رنگ روڈ پر مبینہ مقابلے میں 2ملزم ہلاک جبکہ 2فرار ہو گئے۔
پولیس کا مزید کہناتھا کہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos