فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر کراچی کے حمایت یافتہ 32پی ٹی آئی ارکان سے تحریک انصاف کالاتعلقی کااظہار

کراچی: میئر کراچی کے حمایت یافتہ 32پی ٹی آئی ارکان سے تحریک انصاف نے لاتعلقی کااظہار کر دیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پی ٹی آئی کراچی نے 32ارکان سٹی کونسل سے اظہار لاتعلقی کا خط میئر کراچی کو ارسال کردیا،خط میں کہا گیا ہے کہ 32منحرک ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جا چکی ہے،منحرف 32ارکان سے پاکستان تحریک انصاف کا تعلق نہیں۔

پی ٹی آئی نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ خط کسی غلط فہمی سے بچنے کے لیے ارسال کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اِن 32 ارکان کو سٹی کونسل میں آزاد ممبران سمجھا جائے اور سرکاری خط وکتابت، عوامی حلقوں میں اِن ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سےنہ جوڑا جائے۔