اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ریاض ائیر کے ساتھ تاریخی کارگو معاہدہ کر کے ریونیو میں اضافے کی جانب اہم قدم اٹھا لیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اس معاہدے کے تحت کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا، جہاں سے دونوں ائیر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ نافذ العمل ہے اور اس کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ یہ معاہدہ فضائی کارگو کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کے ساتھ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمت عملی کا حصہ بھی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos