بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے 18 دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔ محسن نقوی نے فورسز کے افسروں اور جوانوں کے جذبے اور پروفیشنل ازم کو سلام پیش کیا۔