وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائیوں پر بھی گفتگو ہوئی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
سپیکر ملک احمد خان نے کاروبار میں آسانی کے لیے ای بز متعارف کرانے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر ان کی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار بڑے پراجیکٹس چھوٹے شہروں سے شروع کیے جا رہے ہیں اور صوبے میں کاروباری مواقع بہترین ہیں، سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کرے گی اور صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے انتشار کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔
ملک احمد خان نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا مرکز صرف بڑے شہر نہیں بلکہ ہر پسماندہ علاقہ بھی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos