لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت 90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہو چکا ہے، جس میں 5 لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہے۔ شفافیت کے لیے 4 لاکھ 63 ہزار متاثرین کے ڈیٹا کی ڈی سی آفس سے تصدیق بھی ہو چکی ہے۔
متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار کیے گئے ہیں اور 27 سیلاب متاثرہ اضلاع میں 37 کیمپ سائٹس قائم کی گئی ہیں۔ 20 اکتوبر سے 13 اضلاع میں متاثرین میں معاوضے کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے۔
متاثرہ افراد کیمپ سائٹس پر 50 ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کے ذریعے وصول کر سکیں گے، جبکہ ہر فرد پنجاب بینک کی اے ٹی ایم سے روزانہ 3 لاکھ روپے تک رقم نکال سکتا ہے۔ باقی اضلاع میں معاوضے کی تقسیم 3 نومبر سے شروع ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos