اسلام آبادمیں روسی سفارت خانے کی طرف سے اس کلپ کوجعلی قراردیاگیاہے جسے صدرپوتن کی طرف سے پاکستان کو دھمکی دینے کی وڈیو کے طورپر وائرل کیا گیا۔
سفارت خانے کے ایکس اکائونٹ پر کہا گیاہے کہ ایک ویڈیو جس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مبینہ طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کو دھمکی دی ہے وہ 100%جعلی ہے۔
❌ A video in which Russian President Vladimir Putin allegedly threatens Pakistan amid Pakistan-Afghanistan tensions is 100% FAKE.
👉 The clip actually shows President Putin answering questions from the media after a meeting of the Russian Geographical Society's Board of… pic.twitter.com/UwvpZ8V9ku
— Embassy of Russia in Pakistan (@RusEmbPakistan) October 30, 2025
روسی سفارت خانے کا بتاناہے کہ کلپ میں دراصل 23اکتوبر 2025کو روسی جیوگرافیکل سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد صدر پوتن کو میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ولادیمیر پوٹن نے اپنے اصل تبصروں میں پاکستان یا افغانستان کا ذکر تک نہیں کیا۔
روسی سفارت خانے کے مطابق ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ روس پاک افغان اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے اور تعمیری مذاکرات کی بحالی کا حامی ہے –
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos