باجوڑ: صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر آصف زرداری نے دہشت گرد سرغنہ سمیت چار دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کو قوم کے عزم کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے وطن کی سرحدوں کے دفاع میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو پاکستان کے پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر امجد سمیت 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے ملک کی سالمیت کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos