فائل فوٹو
فائل فوٹو

وقت ختم ہو گیا، کسی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رفقا کی ملاقات کا دن، ملاقات کیلئے مقررہ وقت ختم ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر پارٹی رہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی رہنما کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، پارٹی رہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق آج بھی ہم بانی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، مگر عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔