ٹی ایل پی ٹکٹ ہولڈرز
ٹی ایل پی ٹکٹ ہولڈرز

ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان

ملتان: کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

ملتان اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے  ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے لانگ مارچ سے دشمن قوتوں کو تقویت ملی۔

سابق ٹکٹ ہولڈرز  نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دی، پاکستان کے لیے ہمارے اسلاف اور آبا و اجداد نے قربانیاں دیں،  ہم سب کالعدم ٹی ایل پی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا، دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، پاکستان تاقیامت قائم رہے گا کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

محمد حسین بابر نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباؤ کے علیحدہ ہورہے ہیں۔ راؤ عارف سجاد نے کہا کہ پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔