اسلام آباد میں بار کونسل انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع

اسلام آباد میں بار کونسل انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ پولنگ صبح 9 بجے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ الیکشن کے دوران 20 ججز بطور پولنگ آفیسر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

انتخابات میں اسلام آباد بار کونسل کی 5 نشستوں کے لیے 21 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، جس میں 6 ہزار سے زائد وکلاء اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ہر ووٹر کو 5 ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وکلاء کی سہولت کے لیے 20 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ انتخابی عمل پُرامن طریقے سے مکمل ہوسکے۔