گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا تاریخی دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یکم نومبر 1947 کو گلگت اسکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کرتے ہوئے مہاراجہ کے تسلط کا خاتمہ کیا تھا۔ یہ جدوجہد علاقے کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے عزم کی علامت بنی۔
گلگت کی آزادی کے بعد، 14 اگست 1948 کو ایک سال کی کوششوں کے بعد بلتستان بھی آزاد کرایا گیا، جس سے پورا خطہ ڈوگرا تسلط سے مکمل طور پر آزاد ہوا۔
گلگت بلتستان کے عوام آج بھی اس تاریخی دن کو فخر اور قومی جذبے کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ یہ دن اس خطے کی بہادر عوام کی قربانیوں، اتحاد اور آزادی کے جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
گلگت بلتستان نہ صرف دفاعی اعتبار سے بلکہ سیاحتی، معاشی اور ثقافتی لحاظ سے بھی پاکستان کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos