کراچی: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی سیکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی تھی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 33 لاکھ سے زائد صرف کراچی میں ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ متعدد شہری موٹر سائیکلیں خریدنے کے بعد انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے بلکہ اوپن لیٹر پر استعمال کرتے ہیں، جو قانوناً جرم ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos