تنزانیہ کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدر سامیہ سُلحُو حسن نے صدارتی انتخابات میں تقریباً 98 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔ سامیہ حسن 2021 میں سابق صدر کے انتقال کے بعد اقتدار میں آئی تھیں اور اب مشرقی افریقی ملک کی 6 کروڑ 80 لاکھ آبادی پر مزید پانچ سال کے لیے حکومت کریں گی۔
الیکشن کے دوران ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہوئے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا جبکہ پولیس نے حالات قابو میں لانے کے لیے آنسو گیس اور فائرنگ کا استعمال کیا۔
Protesters in #Tanzania have torched government buildings as the youth-led rioters took to streets angered over the disputed Oct 29 elections, which saw opposition leaders jailed and violent clashes nationwide.
Limited footage was available as internet services were shutdown.… pic.twitter.com/7LPgehc76t
— Shafek Koreshe (@shafeKoreshe) October 30, 2025
مین اپوزیشن پارٹی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے صدر سامیہ حسن کے دو بڑے مخالف امیدواروں کو انتخابی دوڑ سے باہر کر کے عمل کو غیر منصفانہ بنایا۔ حکومت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے اعداد و شمار مبالغہ آمیز ہیں اور انتخابات شفاف طور پر مکمل ہوئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos