وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے پارٹی سربراہ کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم نے اہم حکومتی امور سے متعلق نواز شریف کی رہنمائی بھی حاصل کی۔