لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ جاری ہے۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، یوں پاکستان کو فتح کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔
میچ کے آغاز میں قومی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنرز، کوئنٹن ڈی کاک اور لوہان دری پریٹوریئس، شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ کے سامنے صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
ریزا ہینڈرکس 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ڈونوان فریرا نے 29 اور کوربن بوش نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بولرز نے پوری اننگز کے دوران حریف بلے بازوں پر دباؤ برقرار رکھا۔
شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نوجوان بولر سلمان مرزا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
اب شائقین کی نظریں بابراعظم، سلمان آغا اور صائم ایوب پر ہیں جو پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں فتح دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos