اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انہیں ہارٹ اٹیک ہوا اور ٹیسٹ کے دوران ان کے دل کی دو شریانیں بند ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے ہیں۔ فی الحال وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos