لاہور: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع قصور سے بتایا جا رہا ہے، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے موقع پر شواہد اکٹھے کر کے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔