خیبرٹیچنگ اسپتال،صحت کارڈ کی بندش پروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کاسخت نوٹس

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اچانک اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے 8 گھنٹے تک صحت کارڈ کے غیر اعلانیہ بند رہنے پر برہمی کا اظہار کیا اور فوری انکوائری کا حکم دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صحت کارڈ کے تحت علاج کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو عوام کو بلا رکاوٹ علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔