صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ احساسِ ذمہ داری کے ساتھ آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے۔ ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کے لیے آزاد صحافت کا وجود ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں، ظلم اور ناانصافی کو بے نقاب کرنے والے صحافی حقیقی ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ، آزادیٔ صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔
مریم نواز نے بتایا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، بے گھر صحافیوں کو گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن تمام صحافیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے جنہوں نے حق اور سچ کی راہ میں قربانیاں دیں۔ پنجاب میں صحافی محفوظ ہیں اور یہاں قتل و تشدد کے واقعات نہ پہلے ہوئے، نہ آئندہ ہوں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos