کراچی،گھر میں آتشزدگی سے2خواتین جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر میں آگ لگنے سے دو خواتین جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور کچھ دیر کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئی۔