ہری پور کے علاقے پھرہالہ چوک میں رکشہ منی ٹرک سے ٹکرا گیا،حادثے میں تین افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ہری پورپھرہالہ کی حدود میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،تین افرادجاں بحق اور چار زخمی ہوئے،جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں کا تعلق نواحی علاقہ پھرہالہ اورگولیہ میرا سے بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو نےجاں بحق اور زخمیوں کو ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کردیا،مرنے والوں میں دو مرد ایک خاتون اور بچی شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos