عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا آج پھر مہنگا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4015 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہو گیا۔

دس گرام سونا 1115 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے تک پہنچ گیا جبکہ ایک تولہ چاندی 25 روپے اضافے کے بعد 5152 روپے پر جا پہنچی۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز یکم نومبر کو عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا تھا۔ اس روز عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 4002 ڈالر فی اونس تک گر گیا جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آ گیا تھا۔

دس گرام سونا 1372 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے اور ایک تولہ چاندی 65 روپے کمی کے بعد 5127 روپے ہو گئی تھی۔