صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینئر قطری حکام اور پاکستان کے سفیر نے صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ سماجی ترقی، جامع معاشی نمو، اور غربت میں کمی کے لیے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے کردار اور پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو مستحکم بنانے کے اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کریں گے۔ وہ دوحہ الائنس برائے سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز اور عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ منصوبوں، مالی وسائل کے حصول اور ایس ڈی جی اسٹیمولیس کے اہم پہلوؤں پر بھی گفتگو کریں گے۔صدرِ مملکت اپنے قیام کے دوران مختلف عالمی و علاقائی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ سماجی و معاشی ترقی کے میدان میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos