سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے آرڈر کے باوجود انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر سفر سے روکا گیا۔ عدالت کے جسٹس صداقت علی خان نے عمرہ کے لیے جانے کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بھی کاپی فراہم کی تھی اور سختی سے ہدایت کی تھی کہ کوئی رکاوٹ نہ پیدا کی جائے۔
شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ ایئرپورٹ پر دو افسران، عابد اور توقیر، نے انہیں کہا کہ وہ عمرے کے لیے نہیں جا سکتے اور ہائی کورٹ کے آرڈر کو ماننے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا، "جس ملک میں ہائی کورٹ کا آرڈر نہ چلتا ہو، وہاں آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ سے مدد مانگنی پڑتی ہے۔ اللہ ہی عمرہ کرائے گا اور ان افسران کو اپنے فیصلے پر شرمندگی محسوس کرنا پڑے گی۔”
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ توقیف عدالت میں توہین عدالت کے معاملے کے سلسلے میں درخواست دائر کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos