کراچی کے علاقے رام سوامی میں ڈمپر حادثے کے بعد احتجاج کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کرنے والا گارڈ پولیس کی کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا گارڈ ہے، جس نے چند روز قبل رام سوامی کے مقام پر مظاہرین پر فائرنگ کی تھی۔ ملزم کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد شہریوں نے ڈمپر حادثے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا جس میں فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
ادھر ایم کیو ایم رہنما کامران فاروقی کے خلاف بھی پیکا ایکٹ کے تحت گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کامران فاروقی نے ایک پولیس اہلکار کو زندہ جلانے کی دھمکی دی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos