اسد قیصر، فائل فوٹو
اسد قیصر، فائل فوٹو

اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج

پشاور: رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اسد قیصر اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے عدم پیشی پر حفاظتی ضمانت درخواست خارج کردی۔

بعد ازاں اسد قیصرکے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ میں دوسری عدالت میں مصروف تھا اس وجہ سے پیش نہیں ہوسکا۔

جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ بار بار کیس کال ہوتا ہے اور کوئی عدالت میں موجود ہی نہیں ہوتا۔ آپ عدالتوں کو ہلکا لے رہے ہیں۔ آپ اس میں کیس میں بحالی کی درخواست دے دیں، ایسے کیس بحال نہیں کرسکتے۔