فائل فوٹو
فائل فوٹو

27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کو ہرگز نہیں چھیڑا جائے گا ، فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے مولانافضل الرحمٰن سے عزت  و احترام کا رشتہ ہے، کراچی میں میرے گھر آئے تھے،میں بھی آتا رہتاہوں۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا  27ویں ترمیم کو مولانا فضل الرحمان پہلے دیکھیں گے، مولانافضل الرحمٰن سے نمبرز کی بات نہیں ہوتی، نمبرز زیادہ ہی ہیں، نمبر کا مسئلہ نہیں،مولانافضل الرحمان کا ہونا ضروری ہے، ان کا اہم کردار ہےاور رہے گا۔

فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ  ریاست کی رٹ کوچیلنج پر  ری ایکٹ کرنا پڑتا ہے، سہیل آفریدی آئے ہیں، 27ویں ترمیم کو آسانی سے منظورہوتے دیکھ رہا ہوں، پی ٹی آئی کو اچھی سیاست کرنی ہے تو اعتماد میں لینا چاہیے، اگر روایتی سیاست کرنی ہےتو موسم اچھا ہے،چھلنی اور پکوڑے کھائیں، پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی،بلاول بھٹوجمہوریت پسند ہیں، پیپلزپارٹی نظام کی ضامن جماعت ہے۔27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کا کوئی عمل دخل نہیں ۔