کوچ اور ایل پی جی ٹرک ٹکرانے سے خوفناک حادثہ- 7 جاں بحق

کراچی کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر نلی اترائی کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی گیس کے ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں سات افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے شدید جانی نقصان ہوا۔

جھلسنے والے تمام افراد کی حالت انتہائی نازک تھی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں کو سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا۔